آخر کیوں نکلنا چاہیے رب کی معرفت کے سفر پر؟
یہ سفر کیسا ہے ؟
رب ہے کون؟
وہ ملتا کیسے ہے؟
اگر آپ نے ان سب سوالوں کے جوابات پانے تو آپ اس کتاب کو لازمی پڑھیں ۔۔
اس کتاب کو پڑھ کر آپ بدل نہیں جائینگے کوئ کتاب کسی کی زندگی نہیں بدلتی ہے ۔انسان اپنی زندگی خود بدلتا ہے ۔ اور جو رب کی معرفت کا سفر ہے وہ پوری زندگی نہیں رکتا ۔ جیسے جیسے آپ اپنی زندگی میں آگے بڑھتے جاتے ہیں ویسے ویسے آپ اپنے رب کو پہچان پاتے ہیں ۔
ایک بات آپ نے ذہن نشین کر لینی ہے اور وہ یہ ہے کہ رب کی معرفت کا سفر آپ نے پوری زندگی طے کرنا ہے صرف اس کتاب تک محدود نہیں رہنے دینا۔
ہم اس باب میں صرف مختصراً یہ سمجھتے ہیں کہ رب کون ہوتا ہے اور ہمارا رب کون ہے؟
*رب کون ہوتا ہے؟
رب اس ہستی واحد کا نام ہے جس نے ہم کو پیدا کیا اور ہماری موت تک ہماری تمام ضروریات پوری کرتا ہے ۔
اور ہمارا رب کون ہے؟
ہمارا رب ہے اللہ ۔ کتنا پیارا نام ہے اس کا ۔
مجھے زندگی میں قدم قدم پہ تیری رضآ کی تلاش ہے
تیرے عشق میں اے خدا مجھے انتہا کی تلاش ہے
میں گناہوں میں ہوں پڑا ہوا، میں زمین پر ہوں گرا ہوا
جو مجھے گناہ سے نجات دے، مجھے اس دعا کی تلاش ہے
میں نے جو کیا وہ برا کیا، میں نے خود کو خود ہی تباہ کیا
جو تجھے پسند ہو میرے رب، مجھے اس ادا کی تلاش ہے
تیرے در پہ ہی میرا سر جھکے، مجھے اور کچھ نہیں چاہیے
مجھے سب سے کر دے جو بے نیاز، مجھے اس انا کی تلاش ہے .
تو کیا آپ سب نے میرے ساتھ مل کر رب کی معرفت کے سفر پر نکلنا؟
Waiting for you answer Do answer in the comment section.
Author's Note
I kept this chapter as short as possible, So that you could read it easily and also get an idea about the book..
Jazakillah Khair.
Will meet you in the next chapter..
Write a comment ...